آئی ایس او کی تعلیمی کانفرنس طلبہ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی :یاور عباس

آئی ایس او کی تعلیمی کانفرنس طلبہ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی :یاور عباس

۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او کی سالانہ تین روزہ ملک گیر تعلیمی کانفرنس بعنوان ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ کا آغاز7اپریل سے لاہور میں منعقد ہوگاجس میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا  شریک ہونگے انہوں نے بتایا کہ تین روزہ کانفرنس میں پنجاب وخیبر ختونخوا کی تمام یونیورسٹیز طلبہ کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے مرکزی سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ کانفرنس سے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ جس میںجا ب ہنٹنگ اسکلز،سیلف ریکگنائزیشن،کرنٹ افیئرز  جیسے موضوعات شامل ہیں کانفرنس کے انعقاد سے پروفیشنل اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں تعلیمی میدان میں مفید ثابت ہوگی تین روزہ کانفرنس کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائے گے سی ایس ایس اور پی سی ایس امتحانات کی خصوصی رہنمائی دی جائے گی جس کیلئے ماہرین تعلیم مفصل لیکچرز دیں گے یاور عباس کاکہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد لیاقت اور قائدانہ صلاحیتوں کی حامل ہو تو وہ مہذب معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد طلبہ وطالبات میں تعلیمی وتحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان میں تحصیل علم کے جذبے کو فروغ دینا ہے ۔کانفرنس نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پید اکرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے