بی بی فاطمہ کی سیرت عالم اسلام کے لئے اسوہ حسنہ ہے:آئی ایس او پاکستان

بی بی فاطمہ کی سیرت عالم اسلام کے لئے اسوہ حسنہ ہے:آئی ایس او پاکستان

 بی بی فاطمہ س کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بی بی فاطمہ کی سیرت عالم اسلام کے لئے اسوہ حسنہ ہے، اس عظیم ہستی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ان معارف و حقائق سے آگاہ ہو کر انسان آپ کے اخلاق و کردار سے آشنا ہوتا ہے، صدیقہ کبری حضرت بی بی فاطمہ تاریخ بشر کی سب سے عظیم خاتون افتخار اسلام اس دین و قوم کیلئے مایہ ناز ہستی ہیں حضرت فاطمہ کا مقام و منزلت اس قدر بلند ہے کہ ہم جسے معمولی انسانوں کیلئے اس کا تصور ناممکن ہے، کیونکہ وہ معصوم ہیں ان کا نام آئمہ معصومین اداب و احترام سے لیتے تھے صحیفہ فاطمیہ کے معارف و تعلیمات کو بیان کرتے تھے اور یہی باتیں بی بی فاطمہ ع کے مرتبہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ ہمیں ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے احسن طریقہ سے انجام دینا ہوں گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے