جائے شہادت ڈاکٹر محمد علی نقوی پر چراغاں کل ہوگا

جائے شہادت ڈاکٹر محمد علی نقوی پر چراغاں کل ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات حسام علی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج 7مارچ یوم شہادت ڈاکٹر محمد علی نقوی کے موقع پر شہید کی جائے شہادت پر چراغاں کرکے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی کثیر تعداد چراغاں کی تقریب میں شریک ہونگے ۔حسام علی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنے لہو سے چراغ روشن کرکے امت کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔شہید ڈاکٹر ملک عزیز کے اندر جاری اسی دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے کہ جس نے ہزاروں شہریوں کو نگل لیا ۔ہر انسانی جان قیمتی ہے اور اسلام میں ایک بے گناہ انسان کے قتل کو سب انسانوں کے قتل برابر قرار دیا گیا ہے مگر معاشرے کے متحرک ،روشن فکر ، اور بابصیرت افراد کا قتل صرف ایک فرد کا نہیں ہوتا بلکہ پورے معاشرے کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی سیرت و شخصیت سے روشنی لیتے ہوئے تعلیم ،تربیت ،معاشرے کی تعلیم ، اورترکیہ نفس اور قومی و عالمی سائل میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں آئی ایس او پاکستان نے ان کے مزار پر گزشتہ دن ایک شاندا و پر شکوہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوئے اور شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے راستے پر چلنے کے عہد کی تجدید کی ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے