شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22 ویں برسی کا آغاز

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22 ویں برسی کا آغاز

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی اور ملت جعفریہ کے عظیم سپوت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دورزہ تقریب کاآغاز ان کے مرقد پر ہوگیا ہے برسی کے پہلے روز مرقد پر ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید نے فاتحہ خوانی کی ۔برسی ایونٹ کے انچارج انصر مہدی نے بتایا کہ  شہید کی یادآوری کے لئے پنڈال و مرقد کو شہید کی تصویروں سے ماحو ل سازی کی گئی تھی ۔شب شہداء کی تقریب میں معروف نعت خوان مقدس کاظمی اور احمد ناصر نے شہیداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ترانہ شہاد ت پیش کیا اس موقع پر مرقد پر رقت آمیر مناظر دیکھنے کو ملے ۔انصر مہدی نے بتایا کہ اتوار کے روز امامیہ اسکائوٹس سلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں جبکہ بعد ازاں شہید کے مرقد پر افکار شہداء سیمینار منعقد ہوگا جس سے معروف عالم دین علامہ امین شہیدی ،علامہ شبیر بخاری ،علامہ غلام عباس رئیسی  ،سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ،ملک اعجاز سابقہ مرکزی صدراور علامہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ اقبال رضوی خصوصی خطاب کریں سیمینار میں مردوزن کی کثیر تعداد بھی شریک ہوگی ۔انصر مہدی نے بتایا کہ حالات کے پیش نظر امامیہ اسکائوٹس کے چاک و چوبند دستے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی کو 1995میں یتیم خانہ چوک لاہور میں شہید کیا گیاتھا ۔شہید سے تجدید عہد کے لئے ملک بھر سے ہزاروں نوجوان ہر سال کی ان کی یاد میں برسی کی تقریب میں شریک ہوکر ان کے افکار پر عمل پیراہونے کا عزم کرتے ہیں ۔ 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے