برسی شہید نقوی :ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

برسی شہید نقوی :ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دو روزہ تقریب کاآغاز آج سے ہوگا ۔مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے امامیہ نیوز کو بتایا ہے کہ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ملتان ڈی جی خان اور پشاور سمیت ملک کے اہم ڈویژن سے قافلوں کی آمد کا سلسہ جاری ہے ۔عاشقان شہید کے لئے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ کیمپ بھی قائم کر دئے گئے ہیں تاکہ شرکاء کی بہتر رہنمائی کی جاسکے ۔انصر مہدی نے بتایا کہ برسی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز آج شام بعد از نماز مغربین دعائیہ نشست سے ہوگا ملک بھر سے تشریف لانے والے سابقین و کارکنان دعائے کمیل کی محفل میں شریک ہونگے جبکہ آغا منیر کربلائی دعائے کمیل کی تلاوت کریں گے دعایہ محفل کے بعد شب شہداء کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وارثین شہداء و شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی نظریاتی فوج کے سپاہی شریک ہوکر شہید سے تجدید عہد کریں گے شب شہداء کی تقریب میں معروف نوحہ خواں احمد ناصر ی اور معروف منقبت خواں مقدس کاظمی نوحہ خوانی اور ترانہ شہادت پیش کریں گے ۔۔انصر مہدی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر امامیہ اسکائوٹس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے