شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دوروزہ تقریبات کا آغازکل سے ہوگا

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دوروزہ تقریبات کا آغازکل سے ہوگا

لاہور()امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ برسی کے حوالے سے دور وزہ مرکزی تقریب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار علاقہ نواب صاحب علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ لاہور میں کل سے ہو گی۔ برسی کے پہلے روز شب شہداء و شب دعا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہید کے ورثاء بھی شریک ہونگے ۔جبکہ برسی کے دوسرے روز میں امامیہ سکاٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا جس کے بعد سیمینار ہو گا، جس میں جید علمائے کرام، سینئر برادران اور آئی ایس او کے سابق اور موجودہ عہدیداران شریک ہوں گے۔ سیمینار کی صدارت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کریں گے جبکہ سابق مرکزی صدور بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔برسی کے انچارج مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے بتایا کہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا ہے ۔انصر مہدی نے بتایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور آج بھی نوجوان دینی شعور کیلئے شہید ڈاکٹر کی شخصیت سے استفادہ کر سکتے ہیں، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کی بیداری پر خصوصی کام کیا اور علما سے تمسک رکھا، اسی تمسک کی بدولت انہوں نے نوجوانوں کی دین اسلام پر رہنمائی کی اور انہیں حقیقی معنوں میں شریعت محمدی سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پوری زندگی علما کی محافل میں گزری، انہوں نے علما کو بھی متحرک کیا اور نوجوانوں کو بھی علما کے ساتھ مربوط کرکے ایک ایسا سسٹم وضع کر دیا جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔انہوں نے بتایاکہ سیکورٹی کی صورت حا ل کے پیش نظر ایک سو زائد امامیہ اسکائوٹس سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے