طلبہ کے مابین سفیر انقلاب کوئزمقابلہ اتوار کولاہور میں ہوگا

طلبہ کے مابین سفیر انقلاب کوئزمقابلہ اتوار کولاہور میں ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مرکزی رہنماء نے شرکاء کو بتایا کہ شہید وطن وشہید اسلام ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویںبرسی کے موقع پر کوئزمقابلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوںنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ڈاکٹر کی زندگی پر لکھی گئی کتاب سفیر انقلاب سے سوالنامہ تیار کیاجائے گا برسی کے دوسرے روز5مارچ کوملک بھرسے 200سے زائد رجسٹر طلباء میں کوئز مقابلہ منعقد ہوگا ۔کوئز مقابلہ میں پوزیشن پولڈرز میں قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔شکیل نقوی نے بتایا کہ برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقین شہید ،رفیق شہداء اور سابقین آئی ایس او پاکستان شریک ہونگے ۔ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دوروزہ تقریب ان کے مرقد پر علی رضا آباد میںمنعقد ہوگی جس کی سیکورٹی کے فرائض امامیہ اسکائوٹس انجام دیں جبکہ برسی کے دوسرے روز امامیہ اسکائوٹس سلامی بھی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے