اسکائوٹنگ سے نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے

اسکائوٹنگ سے نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے

22فروری عالمی یوم اسکائوٹنگ کے موقع پر امامیہ اسکاوٹس کے زیراہتمام لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ امامیہ چیف اسکاوٹ وجاہت علی اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید سرفراز نقوی بھی شریک تھے تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا ۔اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے اسکائوٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم اسکائوٹس ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ طالبعلموں میں سماجی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے جذبہ کو فروغ دیا جائے، تعلیمی زندگی میں اسکائوٹنگ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، اس لئے ہر طالبعلم کو دکھی انسانیت اور اسلامی معاشرہ کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسکائوٹنگ کی تحریک سے استفادہ کرکے نوجوانوں کو معاشرے کے لئے کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکائوٹ بنیادی طور پر بلند فکر اور سماجی طور پر ذمہ دار ہوتا ہے، اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا احساس بڑھ جاتا ہے، امامیہ اسکائوٹس سماجی، اخلاقی اور مذہبی اعتبار سے بااصول انسان ہوتا ہے، ہمیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے تاکہ وطن عزیز اور تکمیل پاکستان کیلئے کردار ادا کرسکیں۔اسکائوٹنگ نوجوانوں کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو ابھارنے کے ساتھ ساتھ کردار سازی کا بہترین ذریعہ ہے 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے