برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ،رابطہ مہم کا آغاز ہوگیا

برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ،رابطہ مہم کا آغاز ہوگیا

شہیدوطن سفیر انقلاب ،مجاہد ملت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی22ویں برسی کی دو روزہ تقریب لاہور میں منعقد ہوگی جس میں ہزاروں عاشقین شہید کی شرکت کویقینی بنانے کے لئے آج سے دوروزہ رابطہ مہم کاآغاز کر دیا گیا ۔مرکزی جنرل سیکرٹری برادر انصر مہدی نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برسی سفیر انقلاب کے پہلے مرحلہ کاآغاز ہوگیا جس میں ملتان ،سرگودھا ،فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکزی نمائندگان وفد کے ہمراہ یونٹس میںکارکنان و سابقین آئی ایس او سے ملاقات کریں جس میں برسی کے لئے مدعو کیا جائے گا ۔انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں سابقہ مرکزی صدر برادر یافث نوید ہاشمی ،مرکزی سینئر نائب صدر برادر مدثر عباس ڈویژنل نمائندہ کے ہمراہ ڈگری کالج ،قتالپور یونٹ ،عبدالحکیم یونٹ ،کبیروالہ یونٹ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج اور نشر میڈیکل کالج میں کا دورہ کریں گے ۔سرگودھا ڈویژن کے یونٹس یونیورسٹی آف سرگودھا ،ایگریکلچر یونیورسٹی ، ٹیکنالوجی کالج ،جمالی بلوچاں یونٹ ،نتھو والا یونٹ ،ساہیوال اور جہانیاں شاہ میں سابقین و کارکنان سے ملاقات میں سفیر انقلاب کی22ویں برسی کے لئے مدعوکیا جائے گا وفد میں مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر یاور عباس سابق مرکزی جنرل سیکرٹری برادر آفتاب نقوی اور ڈویژنل نمائندہ شامل ہونگے۔ ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی مرکزی نمائندہ برادر نیئر وفد کے ہمراہ یونٹس کاآج دورہ کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان سٹی ،یونیورسٹی ،حاجی مورہ یونٹ اور کوٹلا سیداں میں سابقین آئی ایس او و کارکنان کو,4,5مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی برسی سفیر انقلاب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔رابطہ مہم کے پہلے مرحلہ میں فیصل آباد ڈویژن کے یونٹس کے بھی دو روزہ دور جات کے سلسلہ کا آغاز آج سے ہوچکا ہے جس میں یونٹ المصطفیٰ،رجوعہ یونٹ ،چنیوٹ یونٹ،پی پی آئی یونٹ ،کوٹ امیر شاہ یونٹ ،یونٹ احمد نگر،اور سانگرا سادات یونٹ سادات میں کارکنان آئی ایس او و سینئر برادران کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی فیصل آباد ڈویژن کے دورہ میں مرکزی صدر برادر سید سرفراز نقوی سنیئر برادر نثار ترمذی ،برادر سبط حسن اور ڈویژنل جنرل سیکرٹر ی برادر شبیہ یونٹس کا دورہ کریں گے ۔انصر مہدی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹرنقوی کی برسی کی رابطہ مہم میں ملک کے کونے کونے میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب میں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ پمفلٹس، بینرز اور اسٹیکرز بھی جلد ملک بھر میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا 7 مارچ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی سرزمین پر انتہاء پسندوں نے انسان دوست ڈاکٹر محمد علی نقوی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا۔برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کر کے شہید سے کئے ہوئے عہد کی تجدید کریں گے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے