بحیثیت قوم اتحاد ویکجہتی سے دہشت گردوں کو شکست دینا ہوگی:یاور عباس

بحیثیت قوم اتحاد ویکجہتی سے دہشت گردوں کو شکست دینا ہوگی:یاور عباس

بحیثیت قوم اتحاد ویکجہتی سے دہشت گردوں کو شکست دینا ہوگی:یاور عباس مرکزی سیکرٹری تعلیم آئی ایس او پاکستان
لاہور ( ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے باچاخان یونیورسٹی سانحہ کے سال گزرنے پر کارکنان سے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم تمام پاکستانیوں کا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دینا ہوگیایاور عباس کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں دہشتگردوں کے سہولت کار اورپاکستان دشمن عناصر کے خلاف مناسب حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا بے گناہ طلبہ پرحملے، دہشتگردی اور دیگر تعلیمی مسائل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے تمام طلبا تنظیمیں دہشتگردعناصر کے خلاف متحد ہیںوفاقی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو خاطر خواہ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔یاور عباس کا کہنا تھا علم دشمن طاقتوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے اس موقع پر علم سے محبت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے پر عزم ہیں نوجوانوں کی شخصیت کو اسلامی اصولوں کے مطابق استوار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نظام تعلیم میں ان تقاضوں کو پورا کیا جائے، ورنہ ہم قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتے جن قوموں نے ترقی کی ہے، وہاں تعلیم و تربیت دونوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ علم دوستی ہی میں قوموں کی ترقی اور اوج کا راز پوشیدہ ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے