بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دور وزہ تقریبات کاآغاز 4مارچ سے ہوگا

بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دور وزہ تقریبات کاآغاز 4مارچ سے ہوگا


سفیر انقلاب، آئی ایس او کے بانی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی
بائیسویں  برسی کا مرکزی پروگرام لاہور میں شہید کے مزار علی رضا آباد میں ہو گا۔
پانچ مارچ بروز اتوار آٹھ بجے صبح امامیہ اسکاٹس کی سلامی سے تقریبات کا آغاز ہو
گا اور دس بجے افکار شہدا سیمینار منعقد ہو گا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے
سابق مرکزی صدور، شہید کے رفقا اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔ نماز ظہرین کے
بعد مجلس ترحیم ہو گی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کے
مطابق جائے شہادت یتیم خان چوک پر چراغاں بھی کیا جائے گا جبکہ برسی کے موقع
پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور تنظیمیں خدمات پر مبنی تصویری نمائش
بھی لگائی جائے گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے