آئی ایس او لاہور کے زیر اہتمام گائیڈنس سیمینارہفتہ کو ہوگا

آئی ایس او لاہور کے زیر اہتمام گائیڈنس سیمینارہفتہ کو ہوگا

لاہور ( ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار ہفتہ کو منعقد ہوگا ڈویژنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر علی رضا نے ڈویژنل دفتر میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل آئوٹ ریچ پروگرام لمز او نیشنل ٹیلنٹ  ہنٹ پروگرام کے حوالے سے گائیڈنس سیمینار لاہور میں منعقد ہوگا جس میں 200سے زائد طلباء شریک ہونگے ۔سیمینار میں ماہرین تعلیم طلباء و ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے رہنمائی کریں گے۔ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ یونیورسٹیز کی طرف سے منعقد ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو آئی ایس او پاکستان کی طرف سے تعلیمی وظائف بھی دئے جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیم و تربیت آئی ایس او پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے