آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام پری بورڈ امتحانات

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام پری بورڈ امتحانات

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان ہر سال ملک بھر میں پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کرتی ہے، جس کا مقصد طُلباء کو سالانہ امتحانات کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔ آئی ایس او پشاور ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سال بھی آئی ایس او پاک پشاور ڈویژن (بورڈ آف لیٹرسی ڈویلپمنٹ کے تحت صوبہ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے لیے پری بورڈ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں سائنس کے مضامین اور ریاضی میں امتحان لیا جائے گا تاکہ طُلباء اپنا قیمتی وقت استعمال کر کے اچھے نمبر حاصل کریں۔ اور مُلک بھر کے اچھے تعلیمی اداروں میں داخلہ لے سکیں۔ اس سلسلے میں کیرئیر گائیڈنس کے حوالے سے تمام طُلباء کی رہنمائی کی جائے گی اور پوزیشن ہولڈرز کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔ امتحان دینے کے لئے خواہش مند طُلباء کی قریبی یونٹس میں رجسٹریشن ہو چُکی ہے، امتحان 13 اور 14 جنوری کو پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کے مختلف علاقوں کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں لیا جائے گا

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے