آئی ایس او لاہور کے زیر اہتمام میلاد النبی کی تقریب آج منعقد ہوگی

آئی ایس او لاہور کے زیر اہتمام میلاد النبی کی تقریب آج منعقد ہوگی

آئی ایس او لاہور کے زیر اہتمام میلاد النبی کی تقریب آج منعقد ہوگی
لاہور (پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم ولادت حضرت محمد ص کے سلسلہ میںمیلاد کی تقریب آج ہوگی جس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید سرفراز نقوی ،ڈویژنل صدر علی زیدی اور علامہ نیاز احمد خصوصی خطاب کریں گے جبکہ میلادکی تقریب میں شیعہ سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے ۔آئی ایس او لاہورکے ڈویژنل صدر علی زیدی نے بتایا کہ کل رائیونڈ کے میں بازارمیں وحدت اسلامی سیمینار منعقد ہوگا جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ،سیدسرفراز نقوی مرکزی صدر متحدہ طلباء محاذاور جید سنی علماء کرام خطاب کریں گے جس میں ہر سال کی طرح سنی و شیعہ مسلمانوں شریک ہوں کو اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیں گے ۔علی زید ی نے مزید بتایا کہ لاہور میں اہلسنت بھائیوں کے میلاد کے جلوس کا ستقبال اور دوران جلوس سبیلوں کا اہتمام جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ تمام محافل میں تشخص کے ساتھ شرکت بھی جاری ہے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے