رسولِ خدا ص کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے:مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان

رسولِ خدا ص کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے:مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان

رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت و اشتراک ہے:مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
آئی ایس او پاکستان بارہ سے سترہ ربیع الاول امام راحل کے فرمان کے مطابق ہر سال ہفتہ وحدت کے نام سے منسوب کرتی ہے اور مناتی ہے۔ امسال بھی شایان شان طریقہ سے منایاجارہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی آئی ایس او کارکنان، ڈویژنل مسئولین اپنے ڈویژنز میں اہلسنت کے ساتھ مل کر میلاد کے اجتماعات میں اور جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا گیا اور ہفتہ کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ18ربیع الاول کو لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات پر سیمینار منعقد کئے جائے گے۔ جس میں دیگر مکاتب فکر کے علما کرام بالخصوص طلبا تنظیموں کے رہنما متحدہ طلبا محاذ کے پلیٹ فارم سے شریک ہونگے ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا وقت کا تقاضہ ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کیونکہ تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جاسکتا ہے۔ ہم اگر متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اور اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور انکے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انکی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے