غلط رپورٹنگ پر سماء چینل نے آئی ایس او سے معافی مانگ لی

غلط رپورٹنگ پر سماء چینل نے آئی ایس او سے معافی مانگ لی

سماء ٹی وی چینل کی طرف سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بارے میں من گھڑت خبر چلائی جس پر آئی ایس او کے کارکنان نے پیمراء کو شکایات درج کروائی۔کارکنا ن کے شدید احتجاج پر پیمراء نے نوٹس لیا تو سماء ٹی وی چینل کو معافی مانگنا پڑگئی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہائوس میں سماء چینل کے وفد نے آئی ایس او کے وفد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سماء ٹی وی چینل کی گزشتہ ماہ جارحانہ رپورٹنگ پر ملت تشیع پاکستان کی طلباء تنظیم نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹنگ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس سے ملت تشیع پاکستان کے جذبات کی ٹھیس پہنچی ۔سماء چینل کے وفد نے غلطی کااعتراف کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان سے معافی مانگتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اس قسم کی کوئی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔وفدنے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ آئی ایس او پاکستان ملک گیر طلبا تنظیم ہے جو کہ گزشتہ چاردہائیوں سے مملکت خداداد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے سر گرم عمل ہے اور طلبہ برادری کے حقوق کی ترجمان آ ئی ایس او ہمیشہ استحکام پاکستان کے لئے سرگرم رہی ہے۔آئی ایس او پاکستان کے ترجمان اکبر حسین نے بتایا کہ سماء چینل کی طرف سے ایک معافی نامہ موصول ہوا ہے جس میں چینل کی طرف سے آئی ایس او پاکستان اور ملت تشیع کے خلاف غلط رپورٹنگ پر معافی مانگی گئی ہے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے