برسی مولانا صفدر نجفی مرحوم :مرکزی صدر کی وفد کے ہمراہ مرقد پر حاضری

برسی مولانا صفدر نجفی مرحوم :مرکزی صدر کی وفد کے ہمراہ مرقد پر حاضری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے وفد کے ہمراہ محسن ملت علامہ صفدر نجفی مرحوم کی 26 ویں برسی کےموقع پر مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر برادر نثار ترمزی کا کہنا تھا کہ علامہ صفدر نجفی مرحوم نے بھی ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔ مرکزی صدر برادر سید سرفراز نقوی نے مرحوم کی ملت تشیع کیلئے بینظیر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صفدر نجفی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا ہے مرحوم عالم دین صفدر حسین نجفی نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ مسلمان رہیں گے۔ وفد میں ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی ۔سابقہ مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی ،سابقہ نائب صدر احسن نقوی ،سینئر نائب برادر مدثر عباس ،برادر قمر اور برادر توقیر میڈیا کوارڈینیٹر شامل تھے وفد نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے