اربعین پر عظیم اجتماع لوگوں کی بصیرت اور اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کی دلیل ہے،رہبر معظم

اربعین پر عظیم اجتماع لوگوں کی بصیرت اور اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کی دلیل ہے،رہبر معظم

 امامیہ مانیٹرنگ سیل کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اجتماع سے اپنے خطاب میں نجف سے کربلاء  اربعین ملین مارچ کو ایک عظیم تاریخی حقیقت اور عظمت الہی کا مظہر قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ عاشقان حسینی کے اربعین ملین مارچ نے دنیا والوں کو دکھا دیا کہ یہ راہ عشق بصیرت کے ساتھ ہے۔ 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس عظیم نعمت الہی کا شکر ضروری ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس نعمت الہی کا شکر یہ ہے کہ اربعین ملین مارچ کے دوران جو برادری، اخوت بھائی چارے، مہربانی اور عشق ولایت کا جذبہ کار فرما رہا اس کو محفوظ رکھا جائے

امام خامنہ ای نے اربعین حسینی کے عظیم اجتماع کے بارے  فرمایا: یہ عظیم اجتماع لوگوں کی بصیرت اور اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کی دلیل ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے