سندھ و بلوچستان میں لبیک یا رسول اللہ توسیع تنظیم مہم کا آغاز 5دسمبر سے ہوگا:آئی ایس او پاکستان

سندھ و بلوچستان میں لبیک یا رسول اللہ توسیع تنظیم مہم کا آغاز 5دسمبر سے ہوگا:آئی ایس او پاکستان

سندھ و بلوچستان میںلبیک یا رسول اللہ توسیع تنظیم مہم کا آغاز 5دسمبر سے ہوگا:آئی ایس او پاکستان
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے ادارہ توسیع تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارہ تربیت،ادارہ علمدار کربلا شعبہ اسکائوٹنگ کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلا س میں توسیع تنظیم مہم برائے سندھ و بلوچستان کو زیر بحث لایا گیا ۔زوہیر قمبری نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ آئی ایس اوپاکستان کے شعبہ پیام عمل توسیع تنظیم کے زیراہتمام 5دسمبر سے توسیع تنظیم بعنوان لبیک یا رسول اللہ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ورکشاپس کے نصاب میں احکام مطہرات،تعلیم کی اہمیت اور درس اخلاق شامل ہوگا ۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا ک نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے استعماری طاقتیں ملک کے تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مگن ہیں جبکہ ملت تشیع کی واحد طلبا تنظیم، اسلام وملک دشمن عناصر کے خلاف 1972سے پاکستان کی جامعات میں برسرپیکارہے اور تعلیمات قرآن و سیرت محمد آل محمد کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے محافظ ثابت ہوں ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے