وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اسلام دشمن اقدامات قابل قبول نہیں :آئی ایس او پاکستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اسلام دشمن اقدامات قابل قبول نہیں :آئی ایس او پاکستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اسلام دشمن اقدامات قابل قبول نہیں :آئی ایس او پاکستان
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اکبر حسین نے امامیہ نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کی جامعات میں یوم حسین پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے محسن انسانیت امام حسین ع کی یاد میںگلگت بلتستان کی جامعات میں یوم حسین کی تقریبات پر پابندی لگانا تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت کی طرف سے اسلام دشمن اقدامات قابل مذمت اور تکفیری ایجنڈا کا حصہ ہیں ۔آئی ایس او کے رہنماء اکبرحسین نے کہا تعلیمی اداروں میں پابندی ناقابل برداشت عمل ہے امام حسین محسن انسانیت ہیں، امام عالی مقام نے دنیا کے تمام انسانوں کے حقوق کے حصول کیلئے کربلا میں اپنے خاندان کو اسلام کی راہ میں قربان کیا لیکن افسوس اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان کے مقام گلگت میں یہ یوم حسین منانے پرپابندی عائد کی گئی ہے ۔تعلیمی اداروں میں فحاشی و عریانی کی تقریبات کے لیے تو بجٹ مختص ہے، لیکن دینی تقریبات پر پابندی نہیں معلوم کس کی خوشنودی کے لیے عائد کی جا رہی ہے،اکبر حسین نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں یوم حسین منانے پر پابندی عائد نہیں، صرف گلگت بلتستان میں پابندی عائد کرکے صوبائی حکومت نے متصبانہ رویہ کا اظہار کیا ہے جو مکتب تشیع پاکستان کے لئے ہرگز قابل قبول نہیں ہے ۔ترجمان آئی ایس او نے آغا راحت حسینی کیطرف سے دی گئی احتجاج کی کال کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم حسین پرپابندی فوری طور ختم کی جائے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے