آئی ایس او کا کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار

آئی ایس او کا کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار

آئی ایس او کا کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں سرگرم دہشت گرد کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے، اس طرز کے واقعات سے یہ بات صرف ظاہر ہے کہ سیکورٹی ادارے، کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں ملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک میں افراتفرای و بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، حکومت و سیکورٹی ادارے، ان کالعدم دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمتِ عملی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیںاور بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں انصر مہدی نے کہاہم وہ قوم نہیں جس کو مختلف قسم کی تکالیف دے کر یا ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جائے۔ بلکہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے شہدا کی قربانیاں دی ہیںہم وارثان شہدا ہیں۔ ہم میں سے جب کوئی شہید ہو جاتا ہے تو ہمارا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ اگر دہشت گردوں کا خیال ہے کہ بے گناہ اور محب وطن افراد کو شہید کرکے ملکِ پاکستان پر اپنا خوف و ہراس طاری کردیں گے تو یہ ان کی بھول اور خام خیالی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ محرم کے دوران کراچی میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں ایک امام بارگاہ پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک بچہ شہید جبکہ خواتیں اور بچوں سمیت متعدد افراد وزخمی ہو گئے تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے