امن کیلئے انتہاپسندانہ سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہے:آئی ایس او پاکستان

امن کیلئے انتہاپسندانہ سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہے:آئی ایس او پاکستان

امن کیلئے انتہاپسندانہ سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہے:آئی ایس او پاکستان
لاہور (پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملہ کے افسوس ناک واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمہ کیساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان میں امن انتہا پسند سوچ کے خاتمہ میں مضمر ہے پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ہوتا تو اس قدر افسوس ناک واقعات رونما نہ ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گرد اور انکے کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے کفر کے فتوے دینے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ان دہشتگردوں کے ہاتھوں پاکستان کے تمام طبقات متاثر ہوئے ہیں کوئٹہ میں زیر تربیت جوانوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی سرزمین پر ناسور ہیں انکے خاتمہ میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے