آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کے تین روزہ پہلا اجلاس کا آغاز آج لاہور میں ہوگا

آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کے تین روزہ پہلا اجلاس کا آغاز آج لاہور میں ہوگا

 مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان  میں مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کی سربراہی میں اجلاس  منعقد ہوا جس میں مرکزی کابینہ کے نامزد ارکان اور سینئر برادران  نے شرکت کی اجلاس میں مجلس عاملہ کے ایجنڈا و انتظامی امور کو زیر بحث لایا گیا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا سال رواں کا پہلا اجلاس  کا آغاز آج سے تنظیم کے مرکز مقام لاہور میں قومی مرکز شاہ جمال میں  ہوگاتین روزہ اجلاس میں مرکزی کابینہ کی منطوری لی جائے گی تفصیلات کے مطابق مجلس عاملہ کے اجلاس میں 23ڈویژنز کے صدورواراکین عاملہ شریک سمیت اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینیئرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا اور حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہو گی اجلاس عاملہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اجلاس میں نئی مرکزی کابینہ کی منظوری، سالانہ پروگرام اور استحکام تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں جہاں آئی ایس او کے سابق مرکزی صدور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے وہاں سینئر برادران کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جو شرکا کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور اپنے تنظیمی دور میں پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کاتین روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں چاروں صوبوں، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور فاٹا کے تمام ڈویژنز کے نمائندگان نے شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے پہلے روز علما کرام اور تنظیم کے سابقین بالخصوص مرکزی صدور اجلاس کے شرکا سے دینی، اخلاقی، تنظیمی اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر گفتگو کریں گے آئی ایس او کے سالانہ پروگرام میں شعبہ تربیت، تعلیم، اسکاوٹنگ، مالیات، نشر واشاعت سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی جائیگی امسال اجلاس میں تمام ڈویژنل عہدیدران شریک ہونگے اور شعبہ جاتی امور کو زیر بحث لایا جائے گا
۔یاد رہے کہ مرکزی مجلس عاملہ آئی ایس او پاکستان کا اعلی اختیاراتی ادارہ ہے جس کے سال میں چار اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ مرکزی کابینہ کے تمام اراکین سمیت ہر ڈویژن سے دو نمائندگان اس مجلس کے رکن ہوتے ہیں اور تنظیم کے اعلی سطحی فیصلہ جات اور پالیسیاں یہاں پر ترتیب پاتی ہیں

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے