متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار اسلام آباد میں ہوگا

متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار اسلام آباد میں ہوگا

متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار اسلام آباد میں ہوگا
لاہور(پ ر ) متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں سیاسی،مذہبی شخصیات ،صحافی حضرات اورملک بھر کی تمام طلباء تنظیموں کے مرکزی صدور خطاب کریں گے ۔مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر تقی کے مطابق تمام طلباء تنظیموں کی نمائندہ جماعت متحدہ طلباء محاذ نے گزشتہ دنوں لاہور پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کا اعلان کیا تھا ۔متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام بدھ کے روز اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوگاسیمینارمیں صحافی ،سیاسی و مذہبی شخصیات جن میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ صاحب، پی ٹی آئی کے رہنماء اسدعمر ،مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنماء راجہ ظفر الحق ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر میر طاہر مسعود ،علامہ امین شہید ی صاحب ،معروف صحافی امیر عباس اور تمام طلباء تنظیموں کے مرکزی صدور سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے