آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں سو سے زائد مقامات پر ثقافتی اسٹالز کا قیام

آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں سو سے زائد مقامات پر ثقافتی اسٹالز کا قیام

آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں سو سے زائد مقامات پر ثقافتی اسٹالز کا قیام
نوجوان نسل میں تحقیق و کتب بینی کا شوق معاشرے اور قوموں کی کامیابی کا ضامن ہے: سرفراز نقوی مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
لاہور(پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی تمام ڈویژن میں ثقافتی اسٹالز قائم کئے گئے ہیں ۔ اسٹال کے قیام کامقصد ثقافت اسلامی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کتب بینی کے جذبے کو فروغ دینا ہے ۔ادارہ توسیع تنظیم کے انچارج زوہیر قمبری کے مطابق محرم الحرام کے پہلے عشرہ کو کربلاء شناسی کے عنوان سے منایا جارہا ہے ۔جس کے تحت ملک بھر کے تمام ڈویژن میں ایک سو سے زائد مقامات پر ثقافتی اسٹال لگائے گئے ہیں تاکہ ممبر سازی مہم اور کتب بینی کو فروغ دیا جاسکے ۔مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید سرفراز نقوی نے دوران محرم جلوس ہائے عزاء اور مجالس کے اجتماعات میں بک اسٹال کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتب بینی کا رواج ہمارے معاشرے میں دم توڑ رہا ہے ۔نوجوانوں میں تحقیق اور کتب بینی کا شوق معاشرے اور قوموں کی کامیابی کا ضامن ہے۔اسٹالزپر ایسے لٹریچرز کو یقینی بنایاجائے گا جو نوجوانوں کو اسلامی تنظیمی ماحول فراہم کرسکے تاکہ نوجوانوں میں کتب بینی کا شوق بیدار ہو۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے