سیکورٹی ایورنس مہم،امامیہ اسکائوٹس کی ریسکیو کی نگرانی میں مشقیں

سیکورٹی ایورنس مہم،امامیہ اسکائوٹس کی ریسکیو کی نگرانی میں مشقیں

گوجرانوالہ ڈویژن شہید سید عون رضا نقوی یونٹ منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام محرم الحرام کے حوالے سے ضلع لیول پر دو روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا. جس میں ریسکیو 1122 کے افسران نے نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشقیں کروائی . سینئر برادرز نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے لیکچر دیا.جس میں ضلع بھر کےامامیہ اسکاوٹس نے شرکت کی محرم الحرام میں امامیہ اسکائوٹس ملک بھر میں مجالس اور جلوس کی سیکورٹی اور انتظامی امور سنبھالیں گے سیکورٹی کے امور کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے شعبہ اسکائوٹنگ کے زیر اہتمام محرم الحرام سے قبل سیکورٹی ایورنس پروگرام کے تحت ملک بھر کے تمام یونٹس میں امامیہ اسکائوٹس کی سیکورٹی و انتظامی امور میں رہنما ئی کی جائے گی جس میں ملک کے تمام ڈویژن کے اسکائوٹس شریک ہوں گے ۔اس سلسلہ میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی مدد سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر ابتدائی طبی امداد،ماتمی جلوسوں کے راستوں کی نقشہ بینی سمیت دیگر انتظامات کیلئے تربیت دی جائے گی امامیہ اسکائوٹس اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عزاداری کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ا نوجوانوں کو ایک نئے جوش اور بلند عزم کیساتھ میدان عمل میں ہونا چاہیئے تاکہ اپنی ملت کے تمام افراد اور مقدسات کی حفاظت کر سکیں 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے