سید علی کاظمی آئی ایس او لاہور ڈویژن کے دوسری بار صدر منتخب

سید علی کاظمی آئی ایس او لاہور ڈویژن کے دوسری بار صدر منتخب

لاہور ( پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا دو روزہ کنونشن اختتام پزیرہوگیا ۔لاہور کے مقام اسلام پورہ میں کنونشن کے آخری روز برادر سید علی کاظمی کو مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے منتخب کیا آئی ایس او لاہور ڈویژن کا سالانہ نوید سحر کنونشن اختتام پذیر ہو گیا جس کے آخری روز کنونشن میں شامل ارکان عمومی نے نئے سال کے لئے سید علی کاظمی کو میر کارواں منتخب کر لیا۔ لاہور کے مقام اسلام پورہ میں جاری کنونشن کے آخری روز علی کاظمی لاہور ڈویژن کے اکثریت رائے سے نئے ڈویژنل صدر منتخب ہو گئے۔ کنونشن کے آخر میں آئی ایس او پاکستان کے رہنماء سجیل شمسی نے نومنتخب ڈویژنل صدر علی کاظمی سے حلف لیا۔پشاور ڈویژن کے صدر برادر کاشف لودھی ،عدیل شجاع فیصل آباد ،آزاد کشمیر کے باسط کاظمی۔لاڑکانہ ڈویژن سلمان الحسینی ،سرگودھا کے صد برادر جمیل،برادر ذوالفقار بہاولپور ڈویژن،فضل عباس سکھر ڈویژن کے نئے میرکارواں منتخب ہوئے اور برادر محرم ڈی آئی خان کے صدر منتخب ہوئے ہیں 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے