آئی ایس او لاہورکا سالانہ کنونشن ہفتہ سے اسلام پورہ میں منعقد ہوگا:علی کاظمی ڈویژنل صدر

آئی ایس او لاہورکا سالانہ کنونشن ہفتہ سے اسلام پورہ میں منعقد ہوگا:علی کاظمی ڈویژنل صدر

آئی ایس او لاہورکا سالانہ کنونشن ہفتہ  سے اسلام پورہ میں منعقد ہوگا:علی کاظمی ڈویژنل صدر
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر علی کاظمی کے زیر صدارت ڈویژنل دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین کنونشن علی زیدی نے شرکاء کو بتایا کہ کنونشن کی رابطہ و تشہیراتی کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے ۔ لاہور ڈویژن کا 44واںنوید سحر کنونشن 24ستمبرسے شروع ہو گا جو دو روز تک لاہور کے مقام اسلام پورہ میں جاری رہے گا کنونشن میں لاہور ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے طلبا، سینئرز کارکنان اور علما کرام کی بڑی تعداد شامل ہو گی اجلا سمیں یہ بھی بتایا گیا کہ ۔کنونشن میں آئی ایس او کے سابقہ مرکزی صدرفرحان ، مولانا نیاز حسین، مولانا سبطین علوی سمیت سابقہ ڈویژنل صدور شرکت کریں گے۔ کنونشن کے دوسرے روز شہدا ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے افکار شہدا کانفرنس ہو گی جس میں شہدا کے خانوادگان کو مدعو کیا گیا ہے جس میں علامہ حسن ہمدانی خصوصی خطاب جبکہ اور مقدس کاظمی منقبت خوانی کریں گے کنونشن کے آخری روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب اور اعلان ہو گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے