آئی ایس او کراچی ڈویژن کا 37 واں کنونشن دوسرے روز بھی جاری

آئی ایس او کراچی ڈویژن کا 37 واں کنونشن دوسرے روز بھی جاری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 37 ویں نوید سحر کنونشن کا آغاز کا باقاعدہ آغاز مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں اسکائوٹ سلامی سے ہوا اجبکہ بعد نماز مغربین شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے “راہیان کربلا کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد “شب گریہ ومناجات” کا اہتمام کیا گیا کنونشن کے دوسرے روز 17 ستمبربروز ہفتہ سٹڈی سرکل جبکہ بعد نماز ظہرین باغ زہراء لان میں تعلیمی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سیمینارز اور ٹاک شو شامل ہیں۔ بعد نماز مغربین “جشن عید غدیر” کا انعقاد کیا جائیگا جس میں نامور شعراءکرام، منقبت خواں و علماءکرام خطاب فرمائینگے۔ بروز اتوار 18 ستمبر اجلاس عمومی منعقد ہوگا جبک بعد نماز ظہرین سابقین امامیہ پرمشتمل نشست “محفل دوستان” کا انعقاد کیا جائیگا، جس کے بعد اختتامی “نوید سحر کانفرنس” منعقد ہوگی جس میں نئے میرکارواں کا اعلان کیا جائیگا۔ سہ روزہ کنونشن میں مختلف علماءکرام جن میں علامہ راجہ ناصر عباس، مولانا علی مرتضیٰ زیدی، مولانا غلام عباس رئیسی، مولانا احمد اقبال، مولانا نصرت بخاری، مولانا اعجاز بحشتی، ڈاکٹر نسیم حیدر،آغا مبشر زیدی، ڈاکٹر نادر عباس(کوریہ)، انجینیئر معظم علی خطاب فرمائینگے جبکہ سیدمقدس شاہ کاظمی، برادر عاطر حیدر و برادر احمد ناصری سمیت مختلف منقبت خواں اور شعراء کرام بھی نظرانہ عقیدت پیش کرینگے۔ کنونشن میں خصوصی شرکت و خطاب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر سرفراز نقوی کرینگے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے