شہداء سانحہ منیٰ نے مقدس نما آل سعود کو بینقاب کیا :مرکزی صدرآئی ایس او

شہداء سانحہ منیٰ نے مقدس نما آل سعود کو بینقاب کیا :مرکزی صدرآئی ایس او

شہداء سانحہ منیٰ نے مقدس نما آل سعود کو بینقاب کیا :مرکزی صدرآئی ایس اوسرفراز نقوی
لاہور(پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے سانحہ منی کے افسوس ناک واقعہ کو کو ایک سال گزرنے پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شہداء منیٰ کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے خون نے مقدس نما آل سعود کو بینقاب کیا ۔ بدانتظامی اور نااہلی کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکمران اس اہل ہی نہیں ہیں کہ شعائر خدا کی حفاظت کر سکیں انکو حق نہیں پہنچتا کہ خود کو خادمین حرمین شرفین کہلوائیں اس لئے حج کے انتظامات و محافظت اسلامی ممالک کو کرنا ہوگی ۔ برادرسرفراز نقوی کا کہنا تھا آل سعود نے ہمیشہ ظالمانہ قوتوں کا ساتھ دیا اگر یہ اسلام کے نمائندے ہوتے تو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے اور مظلومین جہان کی حمایت کرتے اور دنیا بھر کے ظالمین کی مخالفت کرتے جو مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں لیکن طول تاریخ میں ظالموں کے ساتھ نظر آتے ہیںانہوں نے کہا آل سعود مقدسات کی آڑ میں عالمی استعمارکے اسلام دشمن اہداف کی تکمیل سے گریزاں رہے انہوں نے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی بے حسی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سات ہزار بے گناہ انسانوں کی جان چلی جانے جیسے واقعے میں مطلق خاموشی اختیار کر لینے سے انسانی حقوق کا دفاع کرنے کا دعوی کرنے والوں کا جھوٹا چہرہ آشکار اور نمایاں ہوگیا ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا حج ایک اسلامی و شرعی فریضہ جس کی ادائیگی کے لئے ایرانی ،یمنی اور شام کے مسلمانوں کواس سعادت سے محروم کر دیا گیا حج کی ادائیگی سے مسلمانوں کو محروم کرنا امتیازی سلوک ہے ایسے لوگوں کو قطعی طور پر حق حاصل نہیں ہے کہ کعبہ پر مسلط ہوںمسلمانوں پرپابندی لگانا آل سعود کی انتظامی و نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے