آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی متحدہ طلبا محاذ کے صدر منتخب

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی متحدہ طلبا محاذ کے صدر منتخب

متحدہ طلبا محاذ پاکستان کا اہم اجلاس منہاج سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامی جمعیت طلباء، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، انجمن طلبا اسلام، جمعیت طلبا عربیہ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبا تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی کو متحدہ طلبا محاذ کا صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ کو دی گئی ہے۔ سرفراز نقوی کے متحدہ طلبا محاذ کا صدر منتخب ہونے پر تمام طلبا رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔ اجلاس سے اپنے اپنے خطاب میں طلبا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جب حکومت تعلیم دشمنی پر اتری ہوئی ہے اس صورتحال میں طلبا کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ طلبا محاذ کی قیادت آئی ایس او کے پاس آنے سے طلبا برادری کے مسائل حل ہوں گے کیوں کہ آئی ایس او واحد طلبا تنظیم ہے جو طلبا حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے