نو منتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں ایم ڈیبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی کا عشائیہ

نو منتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں ایم ڈیبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی کا عشائیہ

نو منتخب مرکزی صدر برادر سرفرازنقوی  کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل  حجتہ السلام و المسلمین علامہ مبارک علی موسوی کی طرف سےعشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر علامہ مبارک علی موسوی نے برادر سرفراز نقوی کو مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال بھی  کیا  اس موقع پر  مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ  لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی بھی موجود تھے۔ عشائیہ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ  آئی ایس او کی ملت تشیع کے لئے خدمات  قابل قدر ہیں  تنظیم کو ملت تشیع کی مضبوطی کے لئے تربیتی امور پر عملی کوششوں میں اضافہ کرنا ہوگا  تقریب کے آخر میں شہدائے ملت جعفریہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے