بزرگ عالم دین علامہ ریاض نجفی سے نو منتخب مرکزی صدر کی ملاقات

بزرگ عالم دین علامہ ریاض نجفی سے نو منتخب مرکزی صدر کی ملاقات

بزرگ شیعہ عالم دین علامہ ریاض نجفی سے نو منتخب مرکزی صدر کی وفد کے ہمراہ جامعتہ المنتظر میں ملاقات ہوئی انہوں نے برادرسرفراز نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاانہوں نے اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کو کالجز یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے علمی خدمات انجام دینی ہوگی اور یہی ملت تشیع کی سب سے اہم خدمت ہوگی انہوں نے کہا مرحوم عالم دین صفدر نجفی صاحب بھی ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علماء سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ مسلمان رہیں گے ۔انہوں نے نوجوانوں کے لئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دور حاضر کی نوجوان نسل قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر سے پڑھتے ہوئے خدا سے اپنے رابطہ کو بڑھائیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی وکامرانی کو سمیٹ سکیں

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے