آئی او کی جانب سے آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ

آئی او کی جانب سے آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ

نو منتخب مرکزی صدر سرفراز نقوی کے اعزاز میں امامیہ آرگنائزیشن کا عشائیہ
لاہور(پ ر)امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سابقہ روایات کے مطابق آئی او کے سیکرٹریٹ اسلام پورہ میں نو منتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب مرکزی صدر برادر سرفراز نقوی کا کہنا تھا قومی و ملی اداروں میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین لعل مہدی خان نے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آئی ایس او سے ہمارا قلبی لگائو ہے کیونکہ یہ مدر آرگنائزیشن ہے اور ملی خدمات میں ہر اول دستہ کے طور پر نظر آتی ہے آئی ایس او سے ہمارا رشتہ برادرانہ ہے انہوں نے تاکید کی کہ ملی اداروں میں باہمی محبت وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر کراچی،ملتا ن ،لاہور اور پشاور ڈویژن کے صدور سابقہ مرکزی کابینہ کے علاوہ امامیہ آرگنائزیشن کے یونٹ صدرو بھی موجود تھے سابقہ ڈویژنل صدر لاہور شکیل اصغر ،سابقہ مرکزی فنانس سیکرٹری علی حسین ،سابقہ مرکزی نائب صدر ابوزر برادر بزرگ حسنین زیدی میڈیا کوآرڈینیٹرتوقیر ساجد اور سابقہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زین زیدی بھی موجود تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے