پاکستان کو کسی صورت سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے :ناصر شیرازی

پاکستان کو کسی صورت سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے :ناصر شیرازی

لاہورپ ر)انقلاب اسلامی ایران سے قبل دو طاقتوں کے غلبہ کو دنیا میں غالب رہنے کا حق گردانا سمجھا جاتا تھا لیکن امام خمینی نے لاشرقیہ لا غربیہ کا نعرہ بکند کر کے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ سپر پاور صرف اور صرف خدا ہے یعنی اقوام عالم کو یہ باور کروایا گیا کہ مڈل ایسٹ ہی سب سے بڑی طاقت ہے تو امام راحل نے نظام رہبریت کو دنیا میں متعارف کروایا اور یہ ثابت کیا کہ نظام رہبریت ہی دنیا کو مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کا کہنا تھا کہ قوموں کو زندہ اور بیدار کرنے میں اہم ترین کردار امام راحل اور رہبر معظم نے انجام دیا ۔گریٹر اسرائیل کو عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند پیوست کیا گیا لیکن حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دی تو امریکی اخبارات نے بھی اسرائیل کی شکست کو بھاگتے جانورسے تصور کیا۔پاکستان میں اسلامی بیداری سے وابستگی کی ذمہ داری ہم سب کا فرض ہے ۔اگر ہم پاکستان میں طاقت ور ہوکر سعودکالونی ہرگز نہیں بننے دیں گے ۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی نہضت کا حصہ بننا ہوگا کیونکہ پاکستان دنیا کے اہم ترین ممالک میں سے ہے پاکستان کا فطری دفاع ملت تشیع پاکستان ہیں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ یمن کی جنگ پاکستان کی جنگ نہیں ہے سعودی جنگ میں حصہ لینا گویا عالمی جنگ میں حصہ لینا ہوگا مکتب اہلبیت نے یہاں اپنا کردار ادا کیا اور حکومت یمن میں سعودی عرب کی مدد سے ایک حد تک باز رہا اور ملت تشیع نے پاکستان کے فطری مدافع ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے