خود اعتمادی اور بصیرت سے ہی نوجوان ملت کی تقدیر بدل سکتے ہیں :سیمینار

خود اعتمادی اور بصیرت سے ہی نوجوان ملت کی تقدیر بدل سکتے ہیں :سیمینار

کنونشن کے دوسرے روزجوان امید ملت سیمینار منعقد ہوا جس سے سابقہ مرکزی صدر یافث نوید نے خطاب کرتےہوئے کہا دنیاکی تمام تحریکوں اور انقلاب میں نوجوانوں کا کردار مثالی رہا ہے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں بالخصوص حزب اللہ میں نوجوان ہی نظر آئے گے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کو اس کی معراج کے ساتھ استعمال کیا ۔دنیا میں جاری نہضت جس نے امام زمانہ کی نہضت سے متصل ہونا ہے تو اس تحریک میں اہم کردار نوجوانوں کا ہی ہوگا ۔سرزمین پاکستان پر آئی ایس او کے جوان ہی انقلاب امام زمانہ کی زمینہ سازی کے لئے مصروف عمل نظر آتے ہیں 
یافث نوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مصنوعی نظریات پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے مشکل ہیں تو یہی مشکلات دنیا میں اسلامی نہضتوں کے لئے بھی رکاوٹ ہیں ۔علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تحریک میں نوجوان ہوتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتی انہوں نے قرآن اور سیرت محمد و آل کی روشنی میں نوجوانوں کی اہمیت کو جاگر کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان ہر نیکی کے طرف سب سے پہلے آگے بڑھتے ہیں آئی ایس او کے جوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے کوششوں کوجاری رکھنا چاہئے ۔ہمارے انہوں نے بتایا کہ اسلا م نوجوان کو ایک ذمہ دار نوجوان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتا ہے اس لئے زندگی میں کامیابیوں کو سمیٹنے کے لئے دور حاضر کے نوجوان کو صاحب بصیرت کے ساتھ ساتھ اپنی رائے اور رادہ ہونا چاہئے ۔ہماری ملت عدم بصیرت کی وجہ سے معدوم ہے ۔علامہ احمد اقبال رضوی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں نوجوان کی عظمت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان سرسبز و شاداب درخت کی مانند ہے نوجوانی کے عمر میں ایک نوجوان کو بابصیرت ،صالح اور مبارز ہونا چاہئے ان خصوصیات کے بغیر نوجوان یقینی طور پر ایک مردہ نوجوان تصور کیا جائے گا ۔ سابقہ مرکزی صدر فرحان زیدی نے کہا کہ نوجوان نسل کو خودآگاہی اور بصیرت جیسے خصوصیات سے دور کیا جارہا ہے استعمار نے ہمیشہ نوجوانوں آزادی کے نام پر ان کی اہمیت کو کم کیا علامہ اقبال بھی نوجوانوں کو خود پر اعتماد کا درس دیتے ہیں یقینی طور پر نوجوان ملت کی تقدیر بدل سکتے ہیں فرحان زیدی نے کہا آج کی جنگ ذہن و قلب کی جنگ ہے جس کےلئے نوجوان کو اپنی آئیڈیالوجی میں ہرگز کنفیوز نہیں ہونا چاہئے ۔سیمینار میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک تھے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے