مرکزی کنونشن کے پہلے روز محفل مزاکرہ میں سابقہ مرکزی صدور کی شرکت

مرکزی کنونشن کے پہلے روز محفل مزاکرہ میں سابقہ مرکزی صدور کی شرکت

کنونشن کے پہلے روز کی آخری نشست میں محفل مذاکرہ منعقد ہوئی جس میں سابقہ مرکزی صدور نے شرکت کی اور اپنی مسئولیت کے ادوار سے آگاہ کیا اس موقع پر سرفراز حسینی سابقہ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ
آج کے کنفیوز دورمیںجوان اور سابقہ ادوار کے کارکنان میں واضح فرق ہے انہو ں نے دور حاضر میں معاشرے کی مشکلات کے ساتھ قومی مشکلات بھی ہیں ۔سابقہ ادوار ہو یا موجودہ دور جب تک نظریہ موجود ہے آئی ایس او اپنے نصب العین کے حصول کے لئے کوشاں رہے گی انہوں نے کارکنان کو تاکید کی کہ ئی ایس او کے زیر تربیت نوجوانوں کو اپنا کلیدی اور مثالی کردار ادا کرنا چاہئے ۔
سابقہ مرکزی صدر مسرت نے کہا کہ بطور محب اہلبیت تعلیم کا حصول ہمارا اولین فرض اور ترجیحات میں ہونا چاہئے انہوںنے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کاجزبہ مجھے آئی ایس او نے دیا اور ایک عام روایتی شیعہ سے فکری و انقلابی محب اہلبیت بننے کا حقیقی شعور دیا ۔فرحان زیدی سابقہ مرکزی صدر نے کہا آئی ایس او نے ہمیں فکری و شعوری طور پر جینے کا حوصلہ دیا اگر ااسلامی اقدار سے آگاہ ہیں تو یہ تنظیم ہی ہمیں اسلامی اقدار کے ساتھ جینے کا حق دیتی ہے ۔
سابقہ مرکزی صدر برادر ناصرشیرازی نے کہا کہ ہم میں معاشرے میں موجود دوسری نہضتوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہماری آئیڈیالوجی دوسروں سے مخلتف اور قابل افتخار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نظریہ مہہدویت سے متسمک افراد ہی دنیا اہم کردادر ادا کرر ہے ہیں۔برادر ناصر شیرازی نے کہا رہبر معظم خواہش مند ہیں کہ ہم بہترین طالبعلم کے ساتھ بہترین نوجوان بھی ثابت ہوں ۔شہید علامہ عارف الحسینی کے افکار کو امام خمینی کے فرمان کے مطابق آئی ایس او نے ہی زندہ رکھا ۔
یافث نوید ہاشمی نے کہا کہ آئی ایس او کے دیگر عالمی نہضتوں کے ساتھ موازنہ میں بہت سی جہات میں جیسے کم وسائل میں مسئولیت کا فرض ادا کرنا ہے ۔
اطہر عمران سابقہ مرکزی صدر نے کہا کہ کسی میں نوجوان میں فکری صلاحیت کوہمیشہ اجاگر رہنا چاہئے اور آئی ایس او کے کارکنان اس عظیم نعمت پر خدا کا شکر بجا لاتے ہوئے ہمیشہ فکری و انقلابی نوجوان بن کر بہترین امامیئن ثابت ہوں ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے