نوید سحر کنونشن ،اسکائوٹ سلامی کی روداد

نوید سحر کنونشن ،اسکائوٹ سلامی کی روداد

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا45واں سالانوید سحر کنونشن کا آغاز تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقدپر لاہور کے مقام علی رضاآبادمیں ہوگیاتین روزہ کنونشن کاآغازشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر اسکائوٹ سلامی سے ہوا امامیہ اسکائوٹس کے چاک و چوبند دستے ،دستہ مہدی ،دستہ عباس اور دستہ وفا نے پریڈ میں حصہ لیا اور پھولوں کا گلدستہ مرقد شہید نقوی پر پیش کیا ۔برادر زاہد نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئے ۔تقریب سے تنظیم کے مرکزی صدر علی مہدی ،امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی اور علامہ شبیر بخاری نے خطاب کیامرکزی صدر برادر علی مہدی نے نوید سحر کنونشن میں اسکائوٹ سلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کی قربانی تو دے سکتے ہیں، مگر اپنے نظریات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ استقامت، شجاعت اور قربانی کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔ ہم کربلا سے حاصل درس کو کسی صورت نہ چھوڑ سکتے ہیں، نہ بھلا سکتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری مشکلات اور مسائل کی وجہ ہمارے نظریات اور عقیدہ ہے۔ تاہم کربلا والوں نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ جب عزت سے جینا مشکل ہو جائے تو عزت کی موت کو گلے لگا لیا جائے۔مرکزی صدر نے کہا ہم کربلا کے راستہ سے ہرگز انحراف نہیں کریں گے سابقہ مرکزی صدر ناصر شیرازی نے امامیہ اسکائوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے با بصیرت نوجوانوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی افکار کو زندہ رکھا ہوااور آئی ایس او کے 45ویں کنونشن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہید نقوی کے افکار اور مقاومت کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا شہید نقوی نے نوجوانوں میں معنویت و بصیرت منتقل کیاہم ان کے مرقد پر عہد کرتے ہیں کہ ان کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ملت تشیع کی سربلند کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔علامہ شبیر بخاری صاحب نے اپنے خطاب میںمومنین کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا مومن مغلوب رہ کر بھی غالب رہتا ہے انہوںنے آئی ایس او کے کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاپاکستان میں آئی ایس او کے صالح نوجوان ہی اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔علامہ شبیر بخاری کاکہنا تھا شام و عراق میں ناکامی سے دو چار استعماری قوتیں یمن و بحرین میں بھی شکست کا سامنا کریں گی ۔امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی نے امامیہ اسکائوٹس سے خطاب میں کہا آئی ایس او کے نوجوانوں کی ذمہ داری معاشرہ میں موجود دوسرے افراد سے بڑھ کر ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید نقوی کے افکار کو زندہ رکھیں گے ۔مرکزی صدر نے اسکائوٹس کے ہمراہ شہید ڈاکٹر کے مرقد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس او کا کنونشن آئندہ روز تک جاری رہے گا کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،علامہ امین شہید ی نوید سحر کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں ملک کے گوش و کنار سے تشریف لانے والے آئی ایس او کے کارکنان شریک ہونگے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے