آئی ایس او کے سالانہ نوید سحر کنونشن کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا

آئی ایس او کے سالانہ نوید سحر کنونشن کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا

آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا
لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کاآغاز آج سے ہوگا کنونشن آئندہ تین روز تک جاری رہے گا کنونشن کے سلسلہ میں المصطفیٰ ہائوس لاہور میں مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔ چیئرمین کنونشن احسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو کنونشن کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں آغازآج اسکائوٹ سلامی سے ہوگا انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے گوش و کنار سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جو کنوشن کی آخری روز تک جاری رہے گا شرکا ء کے استقبال کے لئے ٹھوکر بیاز بیگ اور ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ کیمپس قائم کر دئے گئے ہیں۔کنونشن کے پہلے روز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ اسکاٹس سلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ را ت گئے محفل مزاکرہ منعقد ہوگا جس میں سابقین آئی ایس او شریک ہونگے مرکزی صدر آئی ایس او علی مہدی ور امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے کنونشن تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگاطلبا میں تعلیم و تربیت کے جزبے کو فروغ دینے کے لئے مختلف اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا کنونشن کے اجلاس میں ڈویژن نے اپنی کارکردگی پیش کریں گے ور احتساب کا عمل بھی ہوگا ۔کنونشن آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جبکہ کارکنان سابقین ڈاکٹرز ،انجیرز دانشور ،مزہبی سیاسی شخصیات کی آمد بھی جاری ہے گی
آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے