نوید سحر مرکزی کنونشن کا آغاز اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا،امامیہ چیف اسکاؤٹ اسکاؤٹ

نوید سحر مرکزی کنونشن کا آغاز اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا،امامیہ چیف اسکاؤٹ اسکاؤٹ

امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر تصور کربلائی نے امامیہ نیوز سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ  سالانہ کنونشن کا آغاز امسال بھی اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا جس میں ملک بھر کے 250 سے زائد اسکاؤٹس  پر مشتمل  چاک و چوبند حصہ لیں گے  انہوں نے بتایاکہ  اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 45ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں آخری  مراحل میں ہیں  ۔ پنڈال کے راستوں کو شہداء کی تصاویر اور تنظیمی شعار پر مبنی فلیکسز سے سجا جارہا ہے ۔ کنونشن کا آغاز جمعہ کی صبح  اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا، جس سے امامیہ چیف اسکاؤٹ، مرکزی صدر، سابقہ مرکزی صدر ناصر شیرازی  اور علامہ شبیر بخاری صاحب خطاب کریں گے۔ امامیہ اسکاؤٹس نے مرقد بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاؤٹ سلامی کے لئے تیاریاں کا آغاز بھی کر دیا  جبکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد کے گرد و نواح کو شہداء کی تصاویر سے سجا یا جائے گا ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے