آ ئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ثابت ہوگا :احسن نقوی سینئر نائب صدر

آ ئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ثابت ہوگا :احسن نقوی سینئر نائب صدر

آ ئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ثابت ہوگا :احسن نقوی سینئر نائب صدر
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میںسینئر مرکزی نائب صدر احسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کنونشن کے انتظامی امور میںمصروف عمل کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی ۔کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین کنونشن کو اب تک کی کارکردگی سے آگا ہ کرتے ہوئے بتا یا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژن میں مرکزی عہدیدران کے دورہ جات کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے رابطہ مہم میں ملک بھر میں فعال اراکین اور سابقین کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔احسن نقوی نے بتایا کہ،تین روزہ کنونشن 2ستمبر سے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر منعقد ہو گا، کنونشن میں طلبا کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کے لئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں جبکہ کنونشن کے دوسرے روز شہدا ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی یاد کو تازہ کرنے کیلئے شب شہدا کا اہتمام کیا جائے گا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی قبر پر اسکائوٹ سلامی ہو گی جس میں شہدا کی فیمیلز بھی شرکت کریں گی، جن سے وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ محفل کی صدارت مرکزی صدر علی مہدی کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا سمیت سینئرز سابقین علما شرکت کریں گے، کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن کے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں احسن نقوی کا کہنا تھا کہا آ ئی ایس او کا مرکزی سالانہ 45 واںنوید سحر کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،۔اجلاس میں مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی اور ڈویژنل صدر لاہور علی کاظمی نے شرکت کی ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے