١٨ اکتوبر بروز اتوار دفاع وطن ریلی کا انعقاد ہو گا۔ ریلی ٣ بجے شام ناصر باغ سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی ہال پر اختتام پزیر ہو گی۔ ریلی کی قیادت نو مُنتخب مرکزی صدر کریں گے۔ ریلی کا مقصد پاکستان کے اندر تشیع پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج ، بیرونی مُداخلت اور امریکی بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ، بلیک واٹر کا قیام ، اسلام آباد میں امریکی قونصلیٹ کی توسیع کے خلاف شدید احتجاج ہو گا۔ ریلی میں ہزاروں امامیہ طلبہ سمیت لاہور کے شہری بھی شرکت کریں گے۔