آئی ایس اوپاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاراچنار اور ڈی آئی خان میں ہونے والے طالبان مظالم کے خلاف احتجاجات کیئے گئے جن میں اسلام آباد ،کراچی،سکھر اور پشاور میں مظاہرے ہوئے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید حسن زیدی ، مرکزی جنرل سیکرٹری عادل بنگش، اسلام آباد پریس کلب میں پارہ چنار ، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر ملک بھر میں ہونے والے طالبان کے حملوں، بم دھماکوں ، شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ٣ جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر برادر حسین کے چچا زاد بھاءی کیپٹن سید ہدایت حسین نے طالبان کے ساتھ لڑتے ہوءے ایک معرکے میں جام شہادت نوش کر گئے .شہید اپنے تعلیمی کیرئیر میں آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن میں فعال کارکن رہے تھے. آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے تمام شہداء ملت پاکستان بالخصوص کیپٹن سید ہدایت کے خانوادہ سے اظہار تعزیت کی۔ پارا چنار سے پشاور جانے والے ھیلی کاپٹر کو لشکریزید طا لبان نے مار گرایا. جس میں ٢٦ اھلکار شھید ھوئے .ھلاک ھونے والوں میں ١٣ مومنین بھی شامل ھیں ۔ آئی ایس او پاکستان کے زیر اھتمام ملک کے تمام بڑے شھروں میں مورخھ ٣ جولائی بروز جمعھ کو پارا چنار، ڈی آئی خان، کوئٹھ میں بد امنی،بگڑتی صورتحال اور حکومتی نا اھلی سے متعلق احتجاجی جلسے منقعد کیے گئے. نماز جمعھ کے فوری بعد منقعد ھونے والے ان مظاھروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. مظاھرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔