آئی ایس او پاکستان شعبہ محبین، علامہ اقبال زون کی تربیتی ورکشاپ میں محبین کی ایک بڑی تعداد درس قرآن میں شریک ہوئی. یاد رہے دوسری تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہوا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژنزکے محبین شریک تھے اور تیسری ورکشاپ قائد شہید کے نام سے منسوب تھی جو کہ مری میں منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی، آزاد و جموں کشمیر ڈویژنز کے محبین نے شرکت کی. ان ورکشاپس کے آخر میں محبین میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے.