تازہ ترین خبریں

القرآن الحکیم

اورجب قرآن پڑھاجائےتوپوری توجہ کےساتھ اسےسناکرواورخاموش رہاکرو (القرآن: اعراف ١٩٩) اورہم کسی شخص پراسکی قوت سےزیادہ ذمہ داری نہیںڈالتے (القرآن: المومنون ٦٢) اورمیرےبندوںسےکہ دیجیئے:وہ بات کروجوبہترین ہو (القرآن: بنی اسرائیل ٥٣) اگرتم شکراداکرواورایمان لاوتواﷲ تمہیں عذاب دےکرکیاکرےگا (القرآن: نساء ١٤٧) اوردین میں اس سے بہتراورکون ہوسکتا ہے. جس نےنیک کرداربن کراپنےوجودکواﷲ کےسپردکیا (القرآن: نساء ١٢٥) اےمیرےمومن بندو! میری زمین یقینًا وسیع ہے۔ پس صرف میری عبادت کیاکرو (القرآن: عنکبوت ٥٦)

فرمان معصومین﴿ع﴾

جواس عالم میں صبح کرے کہ مسلمانوں کےامورکی فکراور اسکا اہتمام نہ کرے وہ مسلمان نہیں ہے.. (حضرت رسول خدا) (نامحرم) کی طرف نظر کرنا شیطان کا ایک زہریلا تیر ہے،لہٰذا جو شخص خداکے خوف کی وجہ سے نامحرم پر نگاہ نہ کرے تو خدا اسکو ایسا ایمان عطا کرتاہے جس کی شیرینی وہ اپنے دل میں محسوس کرتاہے.. (حضرت رسول خدا) اچھا برتاؤ جس کی اصلاح نہ کر سکےاچھی جزاء اس کی اصلاح کر سکتی ہے.. (حضرت علی علیہ السلام) جواپنے باطن کی اصلاح کرتاہے خدا اسکے ظاہر کی اصلاح کرتاہے. جو اپنے دین کے لئے کام کرتاہے. خدا اس کی دنیا کیلئے کفایت کرتاہےجو اپنےاور اپنے خدا کے درمیان اصلاح کر لیتاہے خدا اسکے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کردیتا ہے.. (حضرت علی علیہ السلام) اے خدا کے بندو! تم ہی خدا کے امر و نہی کو برپا کرنے والے ہو اور خدا کے دین و وحی کےحامل ہو،اپنے نفسوں پر خدا کے امین ہو، امتوں کی طرف اس کے دین کو پہنچانے والے ہو.. (حضرت فاطمہ علیہ السلام) خدایا مجھے میری نظر میں ذلیل کر دے اور دینی شان کو میری نظر میں عظیم کردے مجھے اپنی اطاعت کا اور وہ عمل جو تجھ کو راضی کر سکے اسکا الہام کردے، اے ارحم الرحمین اس بات کو بتادے جو تیری ناراضگی سے بچا سکے.. (حضرت فاطمہ علیہ السلام)

سُخن عشق

آزادی کا مطلب یہ ہے کہ آپ خود کفیل ہو جائیں۔ اور امداد کے لیے غیر مُمالک کے آگے ہاتھ نہ پھلائیں۔ (رہبر کبیر حضرت امام خمینی) میں یقین سے کہتا ہوں کہ اسلام سُپر طاقتوں کو زلت کی خاک میں گرا دے گا۔ (رہبر کبیر حضرت امام خمینی) اسلامی انقلاب چونکہ اسلامی اقدار کے لیے میدان عمل میں آیا ہے لہذا ہمیشہ ان افراد کی مُخالفت کا سامنا کر رہا ہے۔ جو انسانی اقدار کے مُخالف ہیں۔ (رہبر مُعظم سید علی خا منہ ای) ہمیں چاہیے کہ پُورے شعور کے ساتھ مشرقی اور مغربی استکبار کے مکر و فریب کو پھچان کر اس کا سدباب کریں۔ (شہید راہ حق علامہ عارف حُسین الحُسینی)
ڈویژنل مسءولین ورکشاپ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگناءیزیشن پاکستان کے زیر اہتمام چار روزہ ڈویژنل مسءولین ورکشاپ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجسمیں لاہورڈویژن،کراچی ڈویژن، ملتان ڈویژن،راولپنڈی ڈویژن،سکھر ڈویژن،گجرانوالہ ڈویژن،سرگودھا ڈویژن،پشاور ڈویژن،فیصل آباد ڈویژن،گلگت ڈویژن،بلتستان ڈویژن،آذادکشمیر ڈویژن کوءٹہ،دادو،ڈی جی خان ڈویژن، ڈی آی خان ڈویژن،بہاولپور ڈویژن،وغیرہ کے مسءولین شریک تھے. پروگرام کے آغاز پہ ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مزار پہ حاضری دی گءی جہاں علماء کے دروس ہوءے. اس پرگرام میں سابق مرکزی صدور کی کافی تعداد شریک تھے جن میں علامہ غلام شبیر بخاری ، محترم علی رضا بھٹی، محترم ملک اعجاز، محترم سرفراز حسینی ، محترم ناصر عباس شیرازی، محترم یافث نوید ہاشمی، محترم عارف حسین قنبری، محترم سید حسن زیدی کے علاوہ موجودہ صدر محترم عادل حسین بنگش شامل ہیں . پروگرام میں علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ ابوذر مھدوی،علامہ غلام شبیر بخاری، عبدالخالق اسدی، کے علاوہ سینءر برادران نے قرآن ،عقاءید، سیرت، معرفت امام مھدی ع آءیمہ کی سیاسی و اجتماعی زندگی،اسلامی تحریکیں ، ، مثالی یونٹ،جیسے موضوعات پہ گفتگو کیے گءے. ورکشاپ میں دعاءیہ محافل کے علاوہ معارف اسلامی کورس ٹیسٹ اور دروس ورکشاپ کے امتحان لیے گءے نمایاں کامیابی لینے والے برادران کی حوصلہ افزاءی کی گءی آخر میں مرکزی صدر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیاا ورکشاپ کا اختتام دعاءے امام زمانہ سے کی گءی.