امامیہ اسٹوڈنٹس آرگناءیزیشن پاکستان نے پے در پے عزاداری کے جلوسوں پر حملے کے خلاف تحفظ عزاداری کا مہم چلاءی گءی جس کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے گءے. مظاہرین نےدہشت گردی کے خلاف نعرے لگاءے اور عزاداری کے جلوسوں پر حملے کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیے. اس سلسلے میں لاہور میں منعققد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوءےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگناءیزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ظہیر قنبری نے کہا کہ عزاداریء امام حسین ع ہماری شہء رگ حیات ہے یزیدی قوتیں اگر عزاداری کو بم دھماکوں سے روکنا چاہتی ہے تو یہ انکی بھول ہے ہم عزاداریء امام حسین ع کی تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے