امامیہ اسٹوڈنٹس آرگناءیزیشن پاکستان کےمرکزی صدر عادل حسین بنگش نے یوم یکجہتیءکشمیر کے حوالے سے ہونے والی ایک اجلاس میں خطات کرتے ہوءے کہا کہ بھارتی فوج کا ظلم و ستم روزافزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مسلم ممالک بلخصوص پاکستان اور اسکے عوام خاموش تماشاءی ہیں جو کہ نہایت ہی افسوسناک عمل ہے .اسکے علاوہ حقوق انسانی کی دم بھرنے والی تنظیمیں بلخصوص اقوام متحدہ فقط مگر مچھ کے آنسو بہانے اور امریکہ و اسراءیل کی غلامی پر اکتفا کر رہی ہیں . کشمیر میں اب تک ہونے والی ظلم و بربریت اور نصف صدی سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود حق خود اردیت کا نہ ملنا ان نام نہاد تنظیموں اور اسلامی ممالک کے منہ پر طمانچہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیء کشمیر کے لیے سیاسی اور مجاہدوں کی جدو جہد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے اکثر مساءیل کا حل کشمیر کی آذادی سے ہی ممکن ہے .
آخر میں انہوں نے کہا کہ آذادیء کشمیر کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور حکوت پاکستان کو چاہیے کہ پاکستان کی شہ رگ جو کہ بھارتی خونخوار درندوں کے خون آلود پنجوں سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریںاور کشمیر کو حق خودارادیت دینے بھارتی تسلط سے چھڑانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں .