آئی ایس او پاکستان کا سالانہ ٣٩ واں قرآن نور ہدایت کنونشن اختتام پذیر ہوگیا۔ کنونشن میں ملک بھر کے کوش کنار سے ہزاروں کی تعداد میں امامیہ براداران و سینئرز حضرات اور علماء کرام نے شرکت کی۔ کنونشن میں اہم پروگرام اسڈی سرکلز، دروس، اسکاوٹس سلامی ، سمینار ، محب کنونش، قرآن نور ہدایت کانفرنس اور شب شھداء کا اہتمام کیا گیا۔ کنونشن میں ملک بھر کے نامور علماء کرام جن میں مجلس وحدت مسلیمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس ، علامہ شہنشاہ نقوی آف کراچی، جامعہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین ، سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد، فرذند شھید سرفراز نعیمی راغب نعیمی،علامہ امین شھیدی ، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب وحدت مسلیمین مولانہ عبدالخالق اسدی اور ولی امر مسلیمین سید علی خامنای کی طرف سے ایران حوزہ علمیہ قم سے آئے ہوئے علماء کرام کے خصوصی ڈیلگیشن نے کنونشن میں شرکت کی