خواہر تحسین کوثر نقوی ایک مرتبہ پھر شعبہ طالبات کی مرکزی صدر منتخب۔ آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کا ٢١واں افکار ترویج قرآنی کنونشن محمدی مسجد ہالی روڈ لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک بھرسے سیکڑوں خواہران نے شرکت کی۔ کنونشن میں اسڈی سرکل ، دروس ، سیمنار اور شب شہداء پروگرامز منعقد کرائے گئے۔ کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں خواہر تحسین کوثر نقوی کو ایک مرتبہ پھرشعبہ طالبات کی مرکزی مسئولیت کے لئے چن لیا گیا ہے۔ خواہر تحسین کوثر کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔